Monday , June 26 2017
Home / شہر کی خبریں / پینے کے پانی کی کوئی قلت نہیں : کے ٹی آر

پینے کے پانی کی کوئی قلت نہیں : کے ٹی آر

حیدرآباد۔ 23 مارچ (آئی این این) وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے آج کہا کہ شہر حیدرآباد میں پینے کے پانی کا کوئی سنگین مسئلہ درپیش نہیں ہے۔ وقفہ سوالات کے دوران اسمبلی میں مجلسی فلور لیڈر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے پانی کے ذخیرہ سے متعلق تفصیل بتائی اور کہا کہ شہر میں پینے کے پانی کا کوئی سنگین مسئلہ نہیں ہے۔ اس وقت شہر میں ایک دن کے وقفہ سے پانی سربراہ کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سلم بستیوں میں غریب خاندانوں کو روزانہ پینے کے پانی کی سربراہی عمل میں لائی جارہی ہے۔ کے ٹی آر نے کہا کہ شہر میں اس وقت 4.74 لاکھ سرویس کنکشن ہیں۔ پینے کے پانی کی سربراہی کو مزید موثر بنانے کیلئے جاریہ پراجیکٹس پر تیزی سے عمل کیا جارہا ہے اور اپریل 2017ء سے مرحلہ وار انداز میں یہ پراجیکٹس شروع ہوجائیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ موسم گرما کیلئے ایکشن پلان تیار کیا جارہا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT