Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / پیٹرسن انگلش ٹیم کی کوچنگ کے خواہاں

پیٹرسن انگلش ٹیم کی کوچنگ کے خواہاں

لندن۔18 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )فروری 2014 ء میں برطرف کئے جانے والے انگلش بیٹسمین کیون پیٹرسن نے انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کیلئے کوچنگ کے دروازے کھول دیئے ہیں لیکن انہوں نے کہا   کہ اسکواڈ کے کچھ کھلاڑی ان سے ہدایات لینے میں پریشانی محسوس کریں گے۔ رواں سال ڈائریکٹر آف کرکٹ اینڈریو اسٹراؤس نے کیون پیٹرسن کو ٹیم میں شامل کرنے کی بجائے مشیر کی ذمہ داری کی پیش کش کی تھی جسے انہوں نے مسترد کردیا تھا۔ 35 سالہ پیٹرسن نے کہا  کہ اگر ان سے اب کہا گیا تو وہ انگلینڈ کے بیٹسمینوں مدد کیلئے تیار ہیں لیکن انہیں اس بات کوئی اندازہ نہیں کہ انہیں قابل غور سمجھا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT