Monday , May 1 2017
Home / کھیل کی خبریں / پیٹرسن کی ویمنس ڈے منانے پر شدید تنقید

پیٹرسن کی ویمنس ڈے منانے پر شدید تنقید

لندن۔9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)  انگلش ٹیم کے سابق کپتان کیون پیٹرسن نے خواتین کے عالمی دن پر شدید تنقید کی ہے۔ تیزی سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ وہ اس طرح کے دن نہیں مناتے اور دیکھا جائے تو ویمنس ڈے ، ویلنٹائن ڈے یا اور کوئی خاص دن منانے سے صرف چاکلیٹس، پھول اور الکحل بیچنے والوں کی چاندی ہوجاتی ہے اور عام آدمی کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ کیون پیٹرسن کے مطابق سادہ اور آسان بات یہ ہے کہ اگر کسی کو عزت دینا ہو تو اس کا خیال خاص دن نہیں پورے سال رکھا جائے۔گذشتہ روز دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا گیا اور اس موقع پر زندگی کے مختلف شعبوں میں کارنامے انجام دینے والی خواتین کو ایوارڈس سے نوازا گیا جس میں اسپورٹس سے تعلق رکھنے والی خواتین بھی شامل ہیں لیکن انگلش کھلاڑی نے صرف ایک دن خواتین کیلئے متعین کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا ۔
رسل کی پابندی میں اضافہ کا خدشہ
کنگسٹن ۔9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے  آل راؤنڈر آندرے رسل پر ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر ایک سال کی پابندی میں اضافے کا امکان ہے۔ جمیکا اینٹی ڈوپنگ کمیشن آندرے رسل کی کھیل سے دو سال کی معطلی چاہتا ہے جس کے چیف ایگزیکٹو کورے براؤن نے کہا کہ ان کی تنظیم نے پانچ رکنی اینٹی ڈوپنگ اپیلز ٹربیونل کے ساتھ درخواست دائرکی تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT