Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / پیٹرول پمپ سے پانچ لاکھ روپئے کی لوٹ

پیٹرول پمپ سے پانچ لاکھ روپئے کی لوٹ

پٹنہ 09 جنوری (یواین آئی) بہار میں پٹنہ ضلع کے دھنروا تھانہ کے ورنچي موڑ کے قریب آج صبح بدمعاش ایک پٹرول پمپ سے تقریبا پانچ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ تین موٹرسایکلوں پر سوار تقریبا آٹھ مسلح بدمعاشوں نے پٹرول پمپ پر دھاوا بولا۔ اس کے بعد ہتھیار کا خوف دکھا کر پہلے عملے کے ساتھ مار پیٹ کی اور خزانچی کے پاس سے تقریبا پانچ لاکھ روپے لے کر فرار ہو گئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ پٹرول پمپ کے ملازمین سے ملی اطلاعات کی بنیاد پر ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT