Sunday , September 24 2017
Home / عرب دنیا / پیٹریاٹ میزائل ’’باک3 ‘‘ عنقریب سعودی اسلحہ میں شامل امریکہ ریاض کو ’’بلیک ھاک‘‘ہیلی کاپٹر فراہم کرے گا

پیٹریاٹ میزائل ’’باک3 ‘‘ عنقریب سعودی اسلحہ میں شامل امریکہ ریاض کو ’’بلیک ھاک‘‘ہیلی کاپٹر فراہم کرے گا

دبئی۔ 17 اکٹوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزارت دفاع پینٹگان نے کہا ہے کہ وہ جلد سعودی عرب کو جنگ کیلئے استعمال ہونے والے گن شپ ’’بلیک ہاک‘‘ہیلی کاپٹر فراہم کرے گا۔ قبل ازیں امریکی اسلحہ ساز کمپنی لاک ہیڈ مارٹن نے بتایا کہ اس نے سعودی عرب کے ساتھ ایک دفاعی معاہدہ کیا جس کے تحت ریاض کو پیٹریاٹ ’’باک 3‘‘ میزائیل فراہم کئے جائیں گے۔ امریکی اسلحہ ساز فرم اور سعودی عرب کے درمیان یہ سمجھوتہ پچھلے ہفتے طے پایا تھا۔ اس معاہدے کے تحت امریکی کمپنی ریاض حکومت کو320 باک 3 پیٹریاٹ میزائل فراہم کرے گی۔رپورٹ کے مطابق امریکی فرم اور سعودی حکومت کے درمیان دفاعی تعاون کا یہ سمجھوتہ گذشتہ مئی میں طے پایا تھا۔ معاہدے کے تحت سعودی عرب نے اس کمپنی سے مجموعی طورپر 600 پیٹریاٹ میزائلوں کے بدلے میں 5.4 ارب ڈالر کی رقم ادا کرنا تھی۔پیٹریاٹ میزائل معاصر اسلحہ اور دفاع کا اہم جزو سمجھا جاتا ہے۔ پیٹریاٹ 3 دشمن کے طیاروں اور میزائلوں کو نشانہ بنانے میں ایک کارآمد ہتھیار ہے جو اس وقت امریکہ، ہالینڈ، جرمنی، جاپان، تائیوان اور متحدہ عرب امارات کے پاس بھی موجود ہے۔ پینٹگان نے ایک بیان میں کہا کہ واشنگٹن اور ریاض کے درمیان طے پائے دفاعی سمجھوتے کے تحت امریکہ سعودی عرب کو9 بلیک ہاک UH.60 ہیلی کاپٹر فراہم کرے گا۔

TOPPOPULARRECENT