Wednesday , October 18 2017
Home / ہندوستان / پیٹر مکرجی پر شینا بورا کے قتل کا الزام

پیٹر مکرجی پر شینا بورا کے قتل کا الزام

نئی دہلی ۔ 16 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے میڈیا کی نمایاں شخصیت پیٹر مکرجی پر سوتیلی بیٹی شینا بورا کے قتل کا الزام عائد کیا۔ اس حساس قتل کے واقعہ میں ملک بھر کو دہلاکر رکھ دیا تھا اور پیٹر مکرجی کی بیوی اندرانی مکرجی کلیدی ملزمہ ہے۔ اس سے پہلے اندرانی پر اس کے ڈرائیور شیامور رائے اور سابق شوہر سنجیو کھنہ کے ساتھ مل کر شینا کے قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا ۔ سی بی آئی نے نومبر 2015 ء میں پیٹر کو گرفتار کیا اور کہا تھا کہ شینا کے قتل میں اس کا نمایاں رول ہے۔ پیٹر کی درخواست ضمانت بھی مسترد کردی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT