Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / پیٹلاڈ فرقہ وارانہ فساد ، تحقیقات کرنے والی پولیس سے ہاتھا پائی

پیٹلاڈ فرقہ وارانہ فساد ، تحقیقات کرنے والی پولیس سے ہاتھا پائی

آنند ۔25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پیٹلاڈ قصبہ کے دو محلوں کے ساکن افراد نے آج پولیس کی اس ٹیم سے ہاتھا پائی کی جو گذشتہ اتوار کو فرقہ وارانہ فساد میں ملوث افراد کی شناخت کیلئے یہاں کا دورہ کررہی تھی۔ انجنواڑہ اور سیدواڑہ کے مقامی افراد نے پولیس حملہ کو روک دیا جو 15 افراد کو گرفتار کرکے ساتھ لے جارہے تھے اور اس علاقہ میں تلاشی مہم میں مصروف تھے۔ ضلعی ایس پی سورب سنگھ نے کہا کہ مقامی افراد نے پولیس کی کارروائی کی مزاحمت کی اور پولیس پارٹی سے اس کی ہاتھا پائی ہوئی۔ تاہم اس جھڑپ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ پولیس نے تاحال 15 افراد کو گرفتار کرلیا ہے اور 35 افراد جن کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا ہے، مفرور ہیں۔ علاقہ میں کشیدگی پھیلی ہوئی ہے۔ کئی افراد جن کے نام ایف آئی آر میں شامل ہیں، اپنے گھروں سے فرار ہوچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT