Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / پیٹلا واڈ دھماکہ ‘ ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائیگا : چیف منسٹر کا تیقن

پیٹلا واڈ دھماکہ ‘ ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائیگا : چیف منسٹر کا تیقن

جھبوا ( مدھیہ پردیش ) 14 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر مدھیہ پردیش شیو راج سنگھ چوہان نے پیٹلا واڈ دھماکہ میں مرنے والوں کے لواحقین کی بازآبادکاری کیلئے مختلف اقدامات کا اعلان کیا اور واضح کیا کہ اس دھماکہ میں اصل ملزم راجیندر کساوا کو جلد گرفتار کرلیا جائیگا ۔ اس دھماکہ میں 89 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ کل عوامی برہمی کا سامنا ہونے کے باوجود آج بھی جائے دھماکہ کا دورہ کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ جن لڑکیوں کے والدین دھماکہ میں ہلاک ہوئے ہیں ان کے نام پر فی کس 25 ہزار روپئے بینکوں میں فکس ڈپازٹ کروائے جائینگے ۔ جن خواتین کے شوہر ہلاک ہوگئے ان کا آنگن واڑی میں تقرر کیا جائیگا ۔

TOPPOPULARRECENT