Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / پیٹ بشیرآباد پولیس سب انسپکٹر کے خلاف جبری وصولی کیس درج

پیٹ بشیرآباد پولیس سب انسپکٹر کے خلاف جبری وصولی کیس درج

حیدرآباد /11 اپریل ( سیاست نیوز ) پیٹ بشیرآباد پولیس نے اپنے ہی پولیس اسٹیشن سے وابستہ ایک سب انسپکٹر کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ تفصیلات کے بموجب پولیس نے سب انسپکٹر کوٹیشور راؤ کے خلاف جبراً وصولی اور غیر قانونی طور پر محروس رکھ کر اذیتیں دینے کا مقدمہ اس وقت درج کرلیا جب ایک شخص نے کمشنر پولیس سائبرآباد مسٹر سندیپ شیڈلیہ سے ایک شکایت درج کروائی ۔ بتایا جاتا ہے کہ کوکٹ پلی کے ساکن پردیپ نے اس کے دوست پرساد کو 70 لاکھ روپئے بطور قرض کی رقم حوالے کی تھی جس کے عوض پرساد نے بطور ضمانت اپنے ملکیت کے دستاویزات حوالے کئے تھے ۔ قرض کی پہلی قسط کی ادائیگی کے بہانے پرساد نے پردیپ کو بالاجی ہاسپٹل منتقل کیا جہاں پر سب انسپکٹر کوٹیشور راؤ اور اس کی ٹیم نے اسے حراست میں لیکر پولیس اسٹیشن منتقل کیا ۔ سب انسپکٹر نے پردیپ پر مبینہ طور پر تھرڈ ڈگری کا استعمال کرتے ہوئے اسے اذیتیں دی اور اس تھرڈ ڈگری کی آڈیو رکارڈنگ اپنے دوست کے حوالے کی ۔ درخواست گذار نے کمشنر پولیس حیدرآباد سے ایک تحریری شکایت کے علاوہ آڈیو سی ڈی بھی حوالے کی جس کی بنیاد پر پیٹ بشیرآباد پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور اس معاملہ کی اعلی سطح تحقیقات کی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT