Sunday , September 24 2017
Home / جرائم و حادثات / پیٹ بشیر آباد باپو نگر میں فائرنگ، نوجوان زخمی

پیٹ بشیر آباد باپو نگر میں فائرنگ، نوجوان زخمی

رئیل اسٹیٹ تنازعہ فائرنگ کی وجہ، حملہ آور گرفتار
حیدرآباد۔/16نومبر، ( سیاست نیوز) پیٹ بشیر آباد کے علاقہ باپو نگر میں ایک نوجوان نے دوسرے نوجوان پر فائرنگ کی۔ بتایا جاتا ہے کہ 29سالہ نریندر ریڈی آج رات دیر گئے اپنے مکان واپس لوٹ رہا تھا کہ تیجا نامی ایک نوجوان نے اس پر تین راؤنڈ فائرنگ کی۔ نریندر ریڈی فائرنگ سے بچنے کیلئے مکان میں پناہ لینے کی کوشش کی لیکن وہ فائرنگ کی زد میں آگیا اور اس کے جسم پر 3 گولیاں لگیں جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اس واقعہ کے بعد رشتہ داروں نے فائرنگ کرنے والے نوجوان تیجا کو دبوچ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔ فائرنگ کی وجہ رئیل اسٹیٹ تنازعہ بتایا جاتا ہے۔ اس واقعہ کے پس پردہ ایک اور رئیل اسٹیٹ تاجر چکری کے ملوث ہونے کا شبہ کیا جارہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ نریندر کی حالت نازک ہے اور انہیں سکندرآباد کے خانگی کارپوریٹ دواخانہ میں شریک کیا گیا ہے۔ پیٹ بشیرآباد پولیس نے اس سلسلہ میں ایک کیس درج کرلیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT