Thursday , September 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پیپر ملز کے احیاء کو یقینی بنانے کا تیقن

پیپر ملز کے احیاء کو یقینی بنانے کا تیقن

ریونیو ڈیویژن کاغذ نگر کی افتتاحی تقریب سے جوگو رامنا کا خطاب
کاغذ نگر ۔ /11 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر میں ریاستی وزیر جوگو رامنا کے ہاتھوں ریونیو ڈیویژن کا افتتاح عمل میں آیا ۔ بعد ازاں جوگو رامنا کی صدارت میں ایک جلسہ منعقد کیا گیا جس میں انہوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ برسراقتدار حکومت ڈھائی سال کے طویل عرصے سے غریب عوام کی فلاح و بہبودی کے تعمیری کاموں کو انجام دیتی چلی آرہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کاغذ نگر میں سرپور پیپر ملز بند ہوجانے کی وجہ ترقی رک گئی تھی لیکن فیاکٹری کے مزدوروں کی حالت زار دیکھ کر کاغذ نگر کو ریونیو ڈیویژن بنایا گیا اور دیوالی تک فیاکٹری کے احیاء کو یقینی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ اب کی بار راست چیف منسٹر سے ملاقات کرکے سرپور پیپر ملز کے تعلق سے بات چیت کی جارہی ہے جس سے فیاکٹری کے احیاء کی امید کی کرن دکھائی دے رہی ہے ۔ اس فیاکٹری کے مزدور اوراسٹاف کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ کونیرو کونپا نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ راشٹرا سمیتی کسانوں کے تعلق سے نہایت ہی سنجیدہ ہے ۔ اس موقع پر کاویٹی سمیا سابقہ رکن اسمبلی سرپور اور شریمتی راجکمار ودیا وتی میونسپل چیرپرسن نے بھی مخاطب کیا ۔ اس موقع پر جناب صدام حسین میونسپل وائس چیرمین ، جناب مقبول حسین نائب صدر وقف کمیٹی و ریٹائرڈ میونسپل کمشنر ، مسٹر رمیش بابو میونسپل کمشنر ، جناب ذاکر شریف ٹی آر ایس قائد ، جناب محسن میونسپل معاون رکن ، محمد صدیق میونسپل معاون رکن کے علاوہ ٹی آر ایس کے قائدین کثیر تعداد میں موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT