Tuesday , May 23 2017
Home / Top Stories / پی آئی اے کا طیارہ ایبٹ آباد کے قریب حادثہ کا شکار

پی آئی اے کا طیارہ ایبٹ آباد کے قریب حادثہ کا شکار

تمام 48 افراد ہلاک، ممتازنعت خواں جنید جمشید شامل
اسلام آباد ؍ پشاور ۔ 7 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پی آئی اے کے طیارہ میں سوار تمام 48 افراد بشمول نامور پاپ گلوکار سے مبلغ اسلام اور نعت خواں بننے والے جنید جمشید اور تین غیرملکی شہری طیارہ حادثہ میں ہلاک ہوگئے جبکہ طیارہ پاکستان کے شہر ایبٹ آباد کے قریب انجن کی خرابی کی وجہ سے شعلہ پوش ہوگیا اور بعدازاں زمین پر گر پڑا۔ طیارہ پی کے ۔ 661 میں 48 افراد بشمول جمشید، ان کی اہلیہ اور ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ واریج سوار تھے۔ یہ طیارہ بلوچ دیہات سدا میں پاکستان آرڈیننس فیکٹری ہویلیان کے قریب حادثہ کا شکار ہوگیا۔ تاحال ملبہ سے 36 نعشیں برآمدکی جاچکی ہیں۔ یہ طیارہ چترال سے دوپہر دیڑھ بجے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوا تھا اور 4:40 بجے شام بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایرپورٹ پر اترنے والا تھا۔ سی آئی اے کے ترجمان نے توثیق کی کہ بدنصیب طیارہ نے امداد کیلئے ’’مے ڈے‘‘ سگنل بھی دیا تھا لیکن اس کے بعد راڈار سے غائب ہوگیا اور ایبٹ آباد کے قریب حادثہ کا شکار ہوگیا۔ ترجمان دانیال گیلانی نے کہا کہ طیارہ میں 42 مسافر، 5 ارکان عملہ اور ایک نیا گراونڈ انجینئر سوار تھے۔ طیارہ کی فہرست کے بموجب 31 مرد، 9 خواتین اور دو بچے طیارہ میں بشمول غیرملکی شہری سوار تھے۔ شہری ہوا بازی کے سینئر عہدیدار کے بموجب طیارہ کے انجن میں خرابی حادثہ کی جگہ تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT