Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / پی ارونا کماری ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر رنگاریڈی مقرر

پی ارونا کماری ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر رنگاریڈی مقرر

حیدرآباد۔/7اگسٹ، ( سیاست نیوز) محکمہ اقلیتی بہبود نے شریمتی پی ارونا کماری ڈپٹی کلکٹر کو ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر رنگاریڈی مقرر کیا ہے۔ محترمہ پی معصومہ بیگم کو اس عہدہ کی زائد ذمہ داری سے سبکدوش کردیا گیا۔ عہدیداروں کی کمی کے باعث معصومہ بیگم کو حیدرآباد کے علاوہ رنگاریڈی ضلع کے ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر کے عہدہ کی زائد ذمہ داری دی گئی تھی۔ حکومت نے ارونا کماری کی خدمات محکمہ اقلیتی بہبود کے حوالے کی جس کے بعد انہیں اس عہدہ پر فائز کیا گیا۔ سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے اس سلسلہ میں آج احکامات جاری کئے۔

TOPPOPULARRECENT