Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / پی ایس ایل:مکی آرتھر کراچی کے کوچ

پی ایس ایل:مکی آرتھر کراچی کے کوچ

کراچی۔ 12 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان سوپر لیگ (پی ایس ایل ) میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھرکو کراچی کی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔کراچی ٹیم کے مالک سلمان اقبال نے آرتھر کوٹیم کا ہیڈ کوچ اور سابق اسپنرمشتاق احمد کو ان کے نائب کے طورپر منتخب کرنے کا اعلان کیا۔سلمان نے کراچی کی ٹیم 26 ملین ڈالر میں خریدی ہے ۔ آرتھر نے جنوبی افریقی ٹیم کے ساتھ کامیابی سے ذمہ داری نبھانے کے بعد 2010-11 ء میں آسٹریلیا کی ایشز کی شکست خوردہ ٹیم کی ذمہ داری سنبھالی تھی جو ٹیم کے سینئرکھلاڑیوں کے ساتھ مبینہ تنازعہ کے باعث 2012-13 ء کے ہندوستان کے دورے کے بعد اختتام کو پہنچی تھی۔

TOPPOPULARRECENT