Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / پی ایس ایل سے پاکستانی کرکٹ فائدہ ہوگا:جے وردھنے

پی ایس ایل سے پاکستانی کرکٹ فائدہ ہوگا:جے وردھنے

دبئی ۔8 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکائی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان  مہیلا جے وردھنے نے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے لئے پاکستان سوپر لیگ (پی ایس ایل) کا تجربہ پاکستانی کرکٹ کو آگے لے کر جائے گا۔ مہیلا جے وردھنے نے کہا کہ وہ پاکستان سوپر لیگ کے معیار سے بہت متاثر ہیں اور اب نوجوان پاکستانی کھلاڑیوں کے لئے شاندار موقع ہے کہ وہ دنیا کے بہترین کرکٹرز کے خلاف کھیل کر اس تجربے سے فائدہ اٹھائیں۔پاکستان میں کرکٹ نہیں ہورہی لیکن متحدہ عرب امارات میں پاکستان کئی برسوں سے ہوم ٹیم کی طرح کھیل رہا ہے جس کے باعث اسے یہاں شکست دینا بہت مشکل ہے۔مہیلا جے وردھنے نے کہا کہ میں یو اے ای میں پاکستان کے خلاف کئی بار کھیل چکا ہوں اور جانتا ہوں اسے یہاں شکست دینا کتنا مشکل ہے، لیکن پی ایس ایل کے ذریعے نوجوان پاکستانی کھلاڑیوں کے پاس اہم موقع ہے کہ وہ ناصرف دنیا کے بہترین کرکٹرز کے ساتھ کھیلیں بلکہ اپنی صلاحیتوں کو بھی منوائیں۔ سابق کپتان نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کا پہلا ایڈیشن انتہائی کامیاب رہا اور دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کی موجودگی کے باعث اس کا یہ ایڈیشن بھی کامیاب ہوگا۔اپنی ٹیم ’کراچی کنگز‘ کے حوالے سے مہیلا جے وردھنے نے کہا کہ چند نئے کھلاڑیوں کے شامل ہونے کے باعث ٹیم زیادہ متوازن ہوگئی ہے اور اس مرتبہ ہم بہتر کارکردگی کے لئے پرامید ہیں۔

TOPPOPULARRECENT