Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / پی ایس ایل فائنل : دوسری ٹیم کا آج فیصلہ

پی ایس ایل فائنل : دوسری ٹیم کا آج فیصلہ

دبئی ۔21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان سوپر لیگ کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈئیٹرزکے مدمقابل ہوں ہوگا، اس کا فیصلہ آج تیسرے پلے آف میں ہوجائیگا ، جہاں اسلام آباد یونائٹیڈ ،پشاور زلمی کیخلاف میدان میں اترے گی۔پہلے پلے آف میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیتنے والی کوئٹہ گلیڈئیٹرز ٹیم آرام کرہی ہے ، لیکن ایونٹ کی دو ٹیمیں پشاور زلمے اور اسلا م آباد یونائٹیڈ کیلئے صورتحال اتنی آسان نہیں۔ گزشتہ رات کھیلے گئے میچ میں مصباح کی یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو بہ آسانی ہراکر سوپر لیگ فائنل ریس سے تو باہر کردیا ، مگر آج بڑا مقابلہ ہے ، جہاں شاہد آفریدی کی زلمی مخالف پر حملے کرنے تیار ہے۔

TOPPOPULARRECENT