Sunday , April 30 2017
Home / کھیل کی خبریں / پی ایس ایل فائنل کراچی میں منعقد کرنے پر غور

پی ایس ایل فائنل کراچی میں منعقد کرنے پر غور

کراچی۔16 فروری (سیاست ڈاٹ کام)کراچی  کے مئیروسیم اختر نے پاکستان سوپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل کراچی میں منعقد کروانے کی پیشکش کردی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو پیشکش کی اگر وہ بہتر سمجھتے ہیں تو پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کروائیں۔وسیم اختر کے بموجب میں بحیثت میئرکراچی اسٹیڈیم انھیں پیشکش کرتا ہوں۔ وہ اس سلسلے میں سارے انتظامی اور سیکیورٹی معاملات کی ذمہ داری لینے کو بھی تیار ہیں۔یاد رہے کہ پی ایس ایل چیئرمین نجم سیٹھی نے ٹورنمنٹ کا فائنل لاہور میں کروانے کا اعلان کیا تھا تاہم 13 فروری کو لاہور کے مال روڈ پر خودکش حملے کے نتیجہ میں سینئر پولیس افسران سمیت 13 افراد کی ہلاکت کے بعد یہاں فائنل کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا۔ جس کے بعد پی ایس ایل چیئرمین نجم سیٹھی نے عوام سے رائے مانگی کہ اگر غیر ملکی کھلاڑی فائنل کھیلنے کے لئے لاہور آنے سے انکار کرتے ہیں تو ایسی صورت حال میں کیا ان کے بغیر اپنے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ فائنل کھیلا جائے یا پھر دبئی میں ہی اس کا انعقاد کیا جائے۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل عوام کا اثاثہ ہے اور یہ ہمارا، پی سی بی، پی ایس ایل کی ٹیموں، حکومت، کھلاڑیوں اور سب سے بڑھ کرعوام کا عزم تھا کہ فائنل لاہور میں ہو۔انھوں نے کہا کہ یہ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کی کھڑکی تھی جس کے بعد غیرملکیوں کو آنا تھا  ہم نے کئی لوگوں کو منایا تھا لیکن اب صورت حال یہ ہے کہ لوگوں کے ذہنوں میں ایک شک کی لہر دوڑ گئی ہے ۔اب صورت حال یہ ہے تو کیا کریں، لوگوں نے فون کرکے کہا ہے کہ پاکستان کا عزم ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرکے دکھانا ہے اور دہشت گردوں کو ہرانا ہے، میں اتفاق کرتا ہوں، میری بھی یہی رائے ہے، میرا بھی عزم ہے اور مجھے نظر آرہا ہے کہ ہر پاکستانی کا یہی عزم ہے۔بعدازاں نجم سیٹھی نے ایک نجی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میںکہا کہ 22  تاریخ کو ہم ایک نیا ڈرافٹ کریں گے اور کھلاڑیوں سے پوچھیں گے کہ لاہور میں کون کون کھیلنے کو تیار ہے اور کون تیار نہیں۔جولوگ کہیں گے کہ وہ تیار ہیں تو ٹھیک ہے اور جو لوگ کہیں گے کہ ہم کھیلنے کو تیار نہیں ہیں تو دنیا میں اور بہت سے کھلاڑی ہیں جن سے ہم رابطے میں ہیں تاکہ ہم انھیں متبادل کے طور پر لے سکیں، ہماری پوری کوشش ہے کہ فائنل لاہور میں ہو اور اس میں غیرملکی کھلاڑی کھیلیں۔اب دیکھنا یہ ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہوتا ہے یا پی سی بی وسیم اختر کی پیشکش قبول کرتا ہے۔

 

محمد عرفان پر فون استعمال کرنے کی پابندی
دبئی۔16فروری(سیاست ڈاٹ کام) پی ایس ایل میں میچ فکسنگ کے معاملے پر پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ نے فوری طورپر فیصلہ کرتے ہوئے محمد عرفان پرفون استعمال کرنے کی پابندی عائد کردی ہے۔ دبئی میں عرفان تنہارہ گئے ہیں۔ عرفان دبئی میں ٹیلی فون کی سہولت کے بغیررہنے پر مجبور ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ عرفان کوکسی کھلاڑی کا فون استعمال کرنیکی اجازت بھی نہیں، انہیں ابھی تک فکسنگ معاملات سے بے قصور قرار نہیں دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT