Monday , April 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / پی ایس ایل فائنل کیلئے بیرونی کمنٹیٹرز لاہور نہیں آئیں گے

پی ایس ایل فائنل کیلئے بیرونی کمنٹیٹرز لاہور نہیں آئیں گے

لندن ۔28 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ایس ایل فائنل کے لئے غیر ملکی کمنٹیٹرز لاہور نہیں آئیں گے ۔ فائنل کے لئے براڈکاسٹر کی تبدیلی کا بھی امکان ہے ۔ چار بیرونی کمنٹیٹرز ای این بشپ ، ڈینی موریسن ، ایلن ولکنز اور خاتون میل جونز پی ایس ایل میں کمنٹری کر رہی ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ای این بشپ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی سیریز کی کمنٹری کے لئے جزائر غرب الہند جا رہے ہیں۔ باقی تینوں کمنٹیٹرز فائنل کے لئے لاہور نہیں آئیں گے۔ پاکستان سوپر لیگ کے میچوں کو دکھانے والے براڈ کاسٹر کی تبدیلی ہونے والی ہے اور لاہور میں فائنل کے نشریاتی حقوق کسی دوسرے براڈ کاسٹر کو دیئے جاسکتے ہیں۔ پی ایس ایل کے براڈ کاسٹر نے بیرون ممالک کمنٹیٹرز سے کہا ہے کہ ان کا معاہدہ پلے آف میچز تک ہے جس کے بعد ان سے نیا معاہدہ نیا براڈ کاسٹر کرسکتا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT