Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / پی ایس ایل میں آج پلے آف مرحلہ کا آغاز

پی ایس ایل میں آج پلے آف مرحلہ کا آغاز

دبئی ۔18 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان سوپر لیگ کے پلے آف مرحلے کا آغاز کل  ہو گا اور پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہونگے۔ پی ایس ایل کی دو سرفہرست ٹیموں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کل دبئی میں مقابلہ ہوگا اور پہلا پلے آف میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں رسائی حاصل کرے گی۔پشاور کی قیادت شاہد آفریدی اور کوئٹہ کی قیادت سرفراز احمد کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ایونٹ میں یہ تیسرا مقابلہ ہو گا ۔ دبئی میں گلیڈی ایٹرز نے زلمی کو تین وکٹ سے شکست دی تھی  جبکہ شارجہ میں زلمی نے پلٹ کر واپسی کرتے ہوئے 8  وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ واضح رہے کہ کل کے میچ کی فاتح ٹیم پاکستان سوپر لیگ کے فائنل میں جگہ بنائے گی جبکہ شکست برداشت کرنے والی ٹیم کو ایونٹ میں پیش قدمی کا ایک اور موقع ملے گا۔

 

شین جرجینسن نیوزی لینڈ کے بولنگ کوچ مقرر
آکلینڈ۔18 فروری (سیاست ڈاٹ کام )  نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کے شین جرجینسن کو ورلڈ کپ کے لئے بولنگ کوچ مقرر کرلیا ہے۔ جنوبی افریقی بولر دمتری ماسکرنہاس کا نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ معاہدہ ختم ہونے کے بعد شین جرجینسن کو بولنگ کوچ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جرجینسن اس سے پہلے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کوچ رہ چکے ہیں جبکہ 2008 تا 2010  نیوزی لینڈ کے بولنگ کوچ رہ چکے ہیں۔ شین جرجینسن اس سال نیوزی لینڈ کے دورہ زمبابوے اور جنوبی افریقہ میں بھی بولنگ کوچ ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT