Thursday , May 25 2017
Home / شہر کی خبریں / پی ایس ایل وی سی 37 راکٹ چھوڑنے کی تیاریاں

پی ایس ایل وی سی 37 راکٹ چھوڑنے کی تیاریاں

حیدرآباد، 11فروری (سیاست نیوز )پی ایس ایل وی سی 37 راکٹ کو چھوڑنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ 15 فروری کو ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارہ اسرو کی جانب سے چار منٹ پہلے اسے چھوڑا جائے گا۔ اسرو کے آندھراپردیش کے ضلع نیلور میں واقع ستیش دھون خلائی مرکز سے اسے 9 بجکر 32 بجے کو چھوڑا جانے والا تھا تاہم سائنسدانوں نے اسے چھوڑنے کا وقت 9 بجکر 28 منٹ مقرر کیا۔ 14 فروری کو صبح 5 بجکر 48 منٹ بجے الٹی گنتی شروع ہوگی۔اسرو ایک ساتھ 103 سٹلائیٹس کو چھوڑتے ہوئے ایک نیاریکارڈ قائم کرنے کی تیاری کر رہا ہے ۔ان سٹلائیٹس کو پولار سٹلائیٹ لانچ وہیکل(پی ایس ایل وی)کے ذریعہ چھوڑنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔جن سٹلائیٹس کو چھوڑا جانے والا ہے ان میں تقریبا 100 سٹلائیٹس بیرونی ممالک کی خلائی ایجنسیوں ،یونیورسٹیوں کے ہیں۔ورک ہارس سٹلائیٹ ،دیسی ساختہ کارٹو سیٹ ٹو ڈی سٹلائیٹ کو مدار میں چھوڑے گا۔خلائی ایجنسی نے قبل ازیں جنوری کے اواخر میں 83سٹلائیٹس کو چھوڑنے کا منصوبہ تیار کیا تھا اور بیرونی ممالک کی80سٹلائیٹس کو چھوڑاجانے والا تھا تا ہم اس میں مزید 20کا اضافہ کرنے سے اس میں تاخیر ہوئی۔اس سٹلائیٹس کو مدار میں چھوڑنا خلائی تاریخ کی ایک اہم کامیابی ہے ۔دوسری طرف وزیراعظم کے جنوبی ایشیا کے سٹلائیٹ پروجیکٹ کو مارچ میں چھوڑا جائے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT