Thursday , March 30 2017
Home / ہندوستان / پی ایس ایل وی سی 37 راکٹ 7ڈسمبر کو خلاء میں چھوڑا جائیگا

پی ایس ایل وی سی 37 راکٹ 7ڈسمبر کو خلاء میں چھوڑا جائیگا

بنگلور۔ 15نومبر (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم یعنی اسرو کامیابی کے ایک اور باب کیلئے تیار ہے کیونکہ اسرو کی جانب سے سات دسمبر کو آندھراپردیش کے نیلور ضلع کے سری ہری کوٹہ ستیش دھون خلائی مرکز سے پی ایس ایل وی سی 37راکٹ کو خلا میں چھوڑاجائے گا۔ اس سلسلہ میں اسرو کے سائنسدانوں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

 

شمال مشرقی ریاستوں میں زلزلہ
شیلانگ، 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شمال مشرقی ریاستوں میں آج کم شدت کا زلزلہ آیا ہے ۔ یہ اطلاع محکمہ زلزلیات نے دی ہے ۔ صبح سات بج کر 40 منٹ پر 5.0 شدت کا زلزلہ آیا تھا اس کا مرکز آسام کے کریم گنج ضلع میں تھا جو بنگلہ دیش کی سرحد سے متصل ہے ۔ افسر نے یو این آئی کو بتایا ہے کہ آسام ۔ میگھالیہ ، میزورم، تری پورہ اور منی پور کے کئی حصوں میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے ۔ شمال مشرقی ریاستیں زلزلے کے خطرے والے زون 5 میں آتے ہیں۔ یعنی یہاں زلزلہ کا خطرہ کافی زیادہ رہتا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT