Tuesday , July 25 2017
Home / ہندوستان / پی ایس ایل وی – سی 37 کی الٹی گنتی شروع

پی ایس ایل وی – سی 37 کی الٹی گنتی شروع

سری ہری کوٹہ( آندھر پردیش) 14 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی خلائی تحقیق تنظیم (اسرو) کے ایک ساتھ 104 سیٹلائٹ لانچ کرنے والے پی ایس ایل وی۔ سی 37 مشن کی الٹی گنتی منگل کی صبح 5 بجکر 28 منٹ پر شروع ہو گئی۔مشن ریڈینیس ریویو کمیٹی اور لانچ آتھرائزیشن بورڈ نے کل رات ہی 28 گھنٹے کی الٹی گنتی کی منظوری دے دی تھی جو منگل، 14 فروری صبح 5.28 بجے شروع ہو گئی۔پی ایس ایل وی۔ سی 37 کو یہاں واقع ستیش دھون خلائی مرکز کے پہلے لانچ پیڈ سے صبح 9.28 بجے لانچ کیا جائے گا۔ مشن میں اہم سیٹلائٹ 714 کلو گرام وزن والا کارٹوسیٹ -2 سیریز سیٹلائٹ ہے جو اسی سیریز کے پہلے لانچ کئے گئے دیگر سیٹلائٹوں کی طرح ہے۔ اس کے علاوہ اسرو کے دو اور 101 غیر ملکی انتہائی چھوٹے (نینو) سیٹلائٹوں کی بھی لانچنگ ہوگی جن کا کل وزن 664 کلو گرام ہے ۔غیر ملکی مصنوعی سیارہ میں 96 امریکہ کے اور اسرائیل، قزاقستان، ہالینڈ، سوئٹزرلینڈ اور متحدہ عرب امارات کے ایک ایک سیٹلائٹ شامل ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT