Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / پی ایس ایل وی سی38نے اپنی واحد پرواز میں 31سیارچے داغے

پی ایس ایل وی سی38نے اپنی واحد پرواز میں 31سیارچے داغے

نئی دہلی23جون(سیاست ڈاٹ کام) اسرو کے تحت پولر سیارچہ لانچ وہیکل یعنی پی ایس ایل وی سی۔38 نے آج ستیش دھون اسپیس سینٹر سری ہری کوٹا سے 712 کلو گرام کے کارٹوسیٹ 2 سیارچے کو 30 معاون سیارچوں کے ساتھ خلا میں روانہ کردیا۔ پی ایس ایل وی مشن کے تحت یہ 39 ویں کامیاب کوشش ہے ۔پی ایس ایل وی سی۔38 نے 0929 بجے (صبح 09 بجکر 29 منٹ پر) پیشگی منصوبے کے تحت اولین لانچ پیڈ چھوڑا۔ تقریباً 16 منٹ کی پرواز کے بعد اس سیارچے نے 97.44 زاویے پر جاکر پولر شمسی ہم آہنگی مدار میں داخلہ حاصل کرلیا اور خط استوا سے جو کہ مدار کے بہت نزدیک تھا ،رہ کر ،اپنی پوزیشن قائم کرلی ۔اس کے بعد ساڑھے سات منٹ کے اندر تمام تر 31 سیارچوں نے کامیابی کے ساتھ خود کو پی ایس ایل وی سے علیحدہ کرلیا ۔علیحدگی کا آغاز کارٹوسیٹ۔ 2 سیریز سیارچے کی علیحدگی کے ساتھ شروع ہوا۔ اسکے بعد این آئی یو ایس اے ٹی علیحدہ ہوا ، پھر 29 کسٹمر سیارچے علیحدہ ہوئے ۔ سیارچوں کی مجموعی تعداد جنہیں پی ایس ایل وی کے ذریعے اب لانچ کیا گیا ہے 48 ہوگئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT