Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / پی ایس ایل پاکستان کے بیٹنگ مسائل کا حل نہیں: حفیظ

پی ایس ایل پاکستان کے بیٹنگ مسائل کا حل نہیں: حفیظ

دبئی ۔20 فروری (سیاست ڈاٹ کام )پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ پاکستان سوپر لیگ پاکستان کرکٹ کے بیٹنگ مسائل کا حل نہیں بلکہ اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے ہمیں اپنی ڈومیسٹک کرکٹ کو ٹھیک کرنا ہو گا۔ سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان سوپر لیگ(پی ایس ایل) ایک بہترین ایونٹ ہے اور پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ لیگ کے انعقاد کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ میں اس معیار کی  ٹوئنٹی20  لیگ پہلے کبھی منعقد نہیں ہوئی، اس سے ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کو مسابقت اور دباؤ سے بھرپور ماحول میں کھیلنے کا تجربہ حاصل ہو گا اور یہ پاکستان کرکٹ کیلئے بھی فائدہ مند ثابت ہو گی۔ تاہم انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کے بیٹنگ مسائل کا حل پی ایس ایل نہیں بلکہ اس مقصد کے حصول کیلئے ہمیں اپنی ڈومیسٹک کرکٹ کو ٹھیک کرنا ہو گا  اس مسئلے کے حل کیلئے کچھ اہم اقدامات کرنے اور کچھ قربانیاں دینے کی ضرورت ہے۔ اگر ایسا کرنے سے کچھ لوگ ناراض ہوتے ہیں تو ہونے دیں کیونکہ ہمارا اصل مقصد پاکستان کرکٹ کی بہتری ہے جو زیادہ اہم ہے۔

TOPPOPULARRECENT