Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / پی ایس ایل پاکستان کے لئے خوش آئند:آفریدی

پی ایس ایل پاکستان کے لئے خوش آئند:آفریدی

لاہور۔22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) لاہور میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان  ٹونٹی20  کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان سوپر لیگ کا ہونا ملک کے لئے باعث فخر ہے جلد ملک میں کرکٹ کے میدان آباد ہوں گے۔ انہوں نے کہا محمد عامر کے کھیلنے کا فیصلہ پی سی بی اور سلیکشن کمیٹی نے کیا ہے۔ پاکستان سوپر لیگ میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کا کھیلنا خوش آئند ہے۔ پاکستان سوپر لیگ کا سہرا  پی سی بی کو جاتا ہے۔ علاوہ ازیں پاکستانی ٹسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور سابق کپتان شعیب ملک نے بھی سوپر لیگ کو پاکستان کیلئے خوش آئند قرار دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT