Saturday , March 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / پی ایس ایل کا فائنل‘قطعی فیصلے ہنوز باقی

پی ایس ایل کا فائنل‘قطعی فیصلے ہنوز باقی

لاہور۔26 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان میں کرکٹ کی قسمت جاگنے والی ہے یا نہیں؟ اس سوال کا جواب پی ایس ایل فائنل کے فیصلے سے مشروط ہے۔ بورڈ کے بڑے ہی نہیں کرکٹ منچلے بھی بے قرار ہیں۔ قطار بنائیں گے یا پھر اسٹیڈیم جانے کا کوئی اور ذریعہ ہو گا؟ سبھی کو بس فیصلے کا انتظار ہے۔ پرستاروں کو اپنے مہمانوں کی فہرست مرتب کرنے میں بھی دشواری پیش آ رہی ہے۔ ٹکٹوں کے اجراء کی تاریخ بھی گزر گئی ہے، چھپائی تک نہیں ہو سکی۔ ویسے تو بورڈ نے نئے پرنٹر کو بھی الرٹ کر دیا ہے۔میدان پر تیاریوں کی بھی یقین دہانی کرا دی ہے۔ پانچ سال سے کھنڈر کا منظر پیش کرتی عمارت بھی مکمل طور پر سج گئی ہے۔ بورڈ حکام کے بموجب پچ، اسٹینڈز اور پویلین سمیت تمام انتظامات مکمل ہیں۔ حکام کی ہری جھنڈی پر ہی پارکنگ اور روٹس واضح ہوں گے۔ ٹکٹیں بھی آخری وقت میں چھپیں گی یا پھر آن لائن سسٹم ہی کام دکھائیں گے؟ یہ سب ابھی اگر مگر کے ساتھ ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT