Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / پی ایس ایل کے آئیکان کھلاڑیوں سے یونس اورمصباح کا اخراج

پی ایس ایل کے آئیکان کھلاڑیوں سے یونس اورمصباح کا اخراج

کراچی۔17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)پاکستان کی ٹوئنٹی20 ٹیم سابق قائدین یونس خان اور مصباح الحق نے پاکستان سوپر لیگ کے آئیکان کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل نہ کئے جانے پر صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے  پاکستان سوپر لیگ کیلئے آئیکانکھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا تھا اور اس فہرست سے مصباح اور یونس دونوں کو باہر کردیا گیا۔ تاہم اس فہرست میں ایسے دو بیرونی کھلاڑی شامل ہیں جو اب اپنے ملک کی عالمی سطح پر نمائندگی نہیں کرتے۔یاد رہے کہ پاکستان نے 2009 میں یونس کی زیر قیادت  ٹوئنٹی20  چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا جبکہ مصباح نے بھی 2009تا 2012 تک 8  میچوں میں گرین شرٹس کی کمان سنبھالی۔میڈیا  نے پی سی بی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں کھلاڑی خوش نہیں اور اس بات کے آثار نظر آرہے ہیں کہ اگر انہیں پی ایس ایل کی فرنچائز ٹیموں میں اہم مقامات فراہم نہیں کئے گئے تو شاید وہ لیگ میں شرکت نہ کریں۔آٹھ ٹوئنٹی20  مقابلوں میں پاکستان کی قیادت کرنے والے یونس نے پی ایس ایل میں قائدانہ کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں پی ایس ایل میں کھلاڑی کے ساتھ ساتھ قائدانہ کردار جیسے کپتان یا معاون بننا پسند کروں گا۔

ان دونوں بہترین بیٹسمینوں کے علاوہ  پی سی بی نے آئیکان کھلاڑیوں کی فہرست کیلئے آل راؤنڈر محمد حفیظ کو بھی نظرانداز کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ہر فرنچائز ٹیم کو ایک آئیکان کھلاڑی لینے کی اجازت ہو گی۔ چار تا 23 فروری تک متحدرہ عرب امارات میں ہونے والی پی ایس ایل میں آئیکان کھلاڑیوں کی فہرست میں شاہد آفریدی، شعیب ملک، کرس گیل، کیون پیٹرسن اور شین واٹسن شامل ہیں۔ ندیم عمر کے مطابق ہر فرنچائز ایک آئیکان کھلاڑی کے انتخاب کے بعد پلاٹینم، گولڈ، سلور اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے زمرے  سے کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گی۔ یونس اور مصباح اپنے اوپر شین واٹسن، کیون پیٹرسن اور کرس گیل کو فوقیت دیے جانے پر کافی مایوس ہیں۔ ذرائع کے بموجب پیٹرسن کو دنیا کی کسی بھی لیگ نے اس اعزاز سے نہیں نوازا اور ایک سال سے زائد عرصے سے وہ انگلش ٹیم کی نمائندگی سے بھی محروم ہیں۔

TOPPOPULARRECENT