Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / پی ایس ایل کے نتائج دور رس ہوں گے:گیل

پی ایس ایل کے نتائج دور رس ہوں گے:گیل

شارجہ۔16 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان سوپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز کے بیٹسمین کرس گیل نے کہا ہے کہ رواں لیگ پاکستان کرکٹ کے مستقبل پر دوررس نتائج مرتب کرے گی۔ کرس گیل نے خیلج ٹائمز کو اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ پی ایس ایل شاندار ٹورنمنٹ ہے اور ہر کوئی دبئی اور شارجہ میں لطف اندوز ہورہا ہے اور ہمیں کچھ اعلیٰ معیار کی کارکردگی بھی دیکھنے کو ملی جبکہ نوجوان پاکستانی کھلاڑیوں کا جوش عروج  اور بڑے ناموں سے سیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔ نیز پاکستان کرکٹ بورڈ کی لیگ کے انعقاد کے لئے کی جانے والی کوششوں نے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیردی ہیں اور تمام لوگ مطمئن نظر آرہے ہیں۔ ایک سوال کے پر گیل نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ لوگ میری جارحانہ بیٹنگ چھکے اور چوکے دیکھنے آتے ہیں اور میں نے ہمیشہ اس کی کوشش کی لیکن بعض اوقات چیزیں آپ کے حق میں نہیں ہوتیں اسی لئے اس کو کرکٹ کہا جاتا ہے۔ میری ناکامی کے باوجود سرفہرست ٹیموں میں سے ایک میرے بہترین دوست بوم بوم آفریدی کی زیرقیادت پشاور زلمی کو شکست دینا شاندار تھا۔ انہوں نے امید ظاہرکی کہ اس میچ کے بعد چیزیں تبدیل ہوں گی اور شائقین کو کچھ دھواں دھار اننگز دیکھنے کو ملیں گی۔ پاکستان میں سیکیورٹی خدشات کے باعث پی ایس ایل کو متحدہ عرب امارات میں منعقد کرنے کے حوالے سے کرس گیل نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہر کھلاڑی اور مداحوں کے لئے مایوس کن ہے۔ مجھے پاکستان کے کرکٹ سے محبت کرنے والے لوگوں سے ان کے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی کمی پر ہمدردی ہے، مجھے امید ہے کہ مستقبل قریب میں پی ایس ایل کا انعقاد پاکستان میں ہو گا۔

TOPPOPULARRECENT