Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / پی ایف کی موبائیل اپلیکیشن اور دیگر خدمات

پی ایف کی موبائیل اپلیکیشن اور دیگر خدمات

نئی دہلی ۔16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایمپلائیز پراویڈنٹ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) نے آج موبائیل اپلیکیشن اور دیگر فون سے مربوط خدمات کا آغاز کیا جس کے ذریعہ 3.54 کروڑ صارفین، 49.22 لاکھ پینشنرس اور 6.1 لاکھ آجرین پی ایف اکاؤنٹس کی تفصیلات وغیرہ سے واقفیت حاصل کرسکتے ہیں۔ وزیر لیبر بنڈارو دتاتریہ نے آج حیدرآباد میں سنٹرل بورڈ آف ٹرسٹیز کے 208 ویں اجلاس کے موقع پر ان خدمات کا افتتاح کیا۔ موبائیل سے مربوط خدمات میں موبائیل اپلیکیشن ، ایس ایم ایس سے مربوط یونیورسل اکاؤنٹ نمبر اکٹیویشن اور مسڈ کال سرویس شامل ہے۔اسی طرح ای پی ایف پینشنرس کے لئے موبائیل کیلئے پینشن کی تفصیلات معلوم کرنے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ ایس ایم ایس خدمات سے بھی ارکان اپنے اکاؤنٹس کی تفصیلات معلوم کرسکتے ہیں۔
سب انسپکٹر سی ایف ایل بلبس کی چوری پر گرفتار
جموں۔16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ریاستی اکسائیز ڈپارٹمنٹ کے سب انسپکٹر کو ویڈیو میں ایک دُکان سے سی ایف ایل بلبس کی چوری کرتے ہوئے دکھایا گیا اور سوشیل میڈیا پر اس کی تیزی سے گشت کے ساتھ ہی سب انسپکٹر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس عہدیدار نے بتایا کہ نانک نگر علاقہ میں واقع ایک دکان کے باہر سب انسپکٹر وکاس کھجوریا کو سی سی ٹی وی کیمرے پر سی ایف ایل بلبس چوری کرتے دکھایا گیا۔پولیس نے اس ضمن میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT