Sunday , July 23 2017
Home / ہندوستان / پی ایم نے کُل جماعتی وفد سے ملاقات نہیں کی: کیرالا سی ایم

پی ایم نے کُل جماعتی وفد سے ملاقات نہیں کی: کیرالا سی ایم

تھرواننتا پورم۔/7 مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر کیرالا پی وجین نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کی ریاست کے کُل جماعتی وفد سے ملاقات سے انکار کیا ہے جو انہیں مختلف مسائل کے تعلق سے آگہی کرنے والا تھا۔ ریاستی اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ ریاست نے 20 یا 21 مارچ کو وزیراعظم کے ساتھ میٹنگ کا وقت چاہا تھا تاکہ مختلف مسائل کے بارے میں یادداشت پیش کی جاسکے۔ ان مسائل میں پی ڈی ایس کے تحت چاول کے کوٹہ میں کٹوتی اور ریاست میں خشک سالی کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مالی امداد طلب کرنا شامل ہے۔ ریاست کی درخواست کے جواب میں دفتر وزیر اعظم نے پی ایم کی عدم دستیابی سے واقف کرایا اور کہا کہ وہ کافی مصروف ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ ریاستی وفد اس مقصد کیلئے مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر فینانس سے ملاقات کرے۔ وجین نے کہا کہ پی ایم او کو یہ جواب وزیر اعظم کے علم و اطلاع میں لاکر دینا چاہیئے تھا اور یہ رویہ نہایت قابل مذمت ہے۔ یہ جمہوریت اور وفاقیت کے اصولوں کے مغائر بھی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT