Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / پی ایچ ڈی طالبہ کی عصمت ریزی کا الزام

پی ایچ ڈی طالبہ کی عصمت ریزی کا الزام

جئے پور۔/13اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک 29سالہ خاتون جو کہ یہاں ایک یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کررہی ہے یہ الزام عائد کیا کہ ایک شخص شادی کا جھانسہ دے کر سال 2010سے اس کی مسلسل عصمت ریزی کررہا ہے۔ متاثرہ خاتون نے پولیس میں شکایت کی ہے کہ ایک 30سالہ شخص جالورد میں اسٹون گرینائیٹ فیکٹری چلاتا ہے 2009 میں ملاقات کے بعد شادی کا وعدہ کیا تھا اور سال 2010 سے علاقہ مالویہ نگر کی مختلف ہوٹلوں میں لیجاکر ہوس کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں شادی کے وعدہ سے منحرف ہوگیا ۔ اس شخص کے والدین نے ان کی شادی سے انکارک ردیا تھا۔ یہ خاتون جواہر سرکل پولیس اسٹیشن سے رجوع ہوئی جس کی شکایت پر ملزم  کے خلاف ایک کیس درج کرلیا گیا ہے اور خاتون کے طبی معائنہ کے بعد گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT