Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / پی ایچ ڈی کی تکمیل کے بعد عملی سیاست سے وابستگی

پی ایچ ڈی کی تکمیل کے بعد عملی سیاست سے وابستگی

جے این یو اسٹوڈنٹس یونین صدر کنہیا کمار کا اعلان
نئی دہلی۔/24مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) جواہر لعل نہرو یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے صدر کنہیا کمار جو کہ غداری کے کیس میں ضمانت پر رہا ہوگئے ہیں آج کہا ہے کہ ان کی پی ایچ ڈی مکمل ہوگئی ہ اور تعلیمی سرگرمیوں سے زیادہ ان پر سیاسی ذمہ داری عائد ہوگئی ہے۔ سنٹر فار پالیسی انالیسیس کے زیر اہتمام ایک مذاکرہ کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سوال اٹھایا جارہا ہے کہ ٹیکس دہندگان کی رقومات ہم جیسے طلباء پر کیوں صرف کی جارہی ہے اور پی ایچ ڈی کی تکمیل کیلئے ایک طویل عرصہ سے سبسیڈی بھی فراہم کی جارہی ہے ۔ ان سوالات کا جواب دینے کیلئے مجھے تعلیمی سرگرمیوں سے زیادہ سیاسی ذمہ داری ادا کرنی ہوگی۔’’ جامعات : ناراضگی کو کچلنے کی کوشش، مساوات اور سرکاری امداد ( پبلک فنڈنگ ) ‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے 29سالہ ریسرچ اسکالر نے کہا کہ حکومت ملک میں تعلیمی نظام کو تباہ کرنے کی کوشش میں ہے کیونکہ تعلیم یافتہ طبقہ اختلاف کا اظہار اور سوالات کرتا ہے چونکہ یہ لوگ طویل عرصہ تک طالب علم نہیں رہ سکتے بلکہ حکمران جماعت کے سیاسی مخالفین بن جاتے ہیں۔ انہوں نے جے این یو میں پیش آئے واقعات اور بعض طلباء کے خلاف تادابی کارروائی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر یونیورسٹی میں اختلاف رائے پر پابندی عائد کردی گئی تو وہ عقوبت خانہ کی طرح ہوجاتی ہے اور موجودہ حکومت جامعات کو جیلوں میں تبدیل کردینا چاہتی ہے جبکہ فنڈس میں کٹوتی، فیلو شپس سے انکار کیا جارہا ہے اور حکمران جماعت کے نظریات کی مخالفت پرقوم دشمنی کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT