Monday , September 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پی اے سی ایل کی دھوکہ دہی کے متاثرین کا احتجاج جاری

پی اے سی ایل کی دھوکہ دہی کے متاثرین کا احتجاج جاری

رامڑگ۔20جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رامڑگ منڈل میں پیرلس اگرونیک کارپوریشن لمٹیڈ (PACL) کے متاثرین اس اسکیم میں سرمایہ شامل کئے ہوئے دھوکہ دہی کے شکار افراد کا احتجاج جاری ہے ۔ رامڑگ منڈل کے مختلف مواضعات اے بی سی ایل میں تقریباً 40تا 50 افراد فیلڈ اسٹاف کمیشن ایجنٹ ‘ سوپروائزر کام کرتے ہوئے چھ ماہ ایک سال کے فکسڈ ڈپازٹ کے نام بھاری منافع دیئے جانے کی آس دلاکر رقم حاصل کرلئے تھے ۔ اس طرح فکسڈ ڈپازٹ حاصل کرنے والوں میں تعلیم یافتہ اور غیر تعلیم یافتہ سبھی شامل ہیں ۔ محنت مزدوری کرنے والے اوسط طبقہ سے لیکر خوش حال زیادہ آمدنی حاصل کرنے والے سبھی غریب امیر کم مدت میں زیادہ آمدنی کی چکر میں آگئے ۔ مین ایجنٹ افراد کے پاس سے مختلف زمرہ کے ڈپازٹ ہیں ۔ تقریباً 12لاکھ روپئے سے زائد حاصل کرلئے ۔ یہاں ایک خانگی منیجر خاتون نے کمیشن کی آس میں گرام آئیکیاسنگموں سے آس پاس لکشمی پور رنگا سائی پیٹ رودرام میں بڑے پیمانے پر ترغیب دے پالیسیاں حاصل کرلی ۔ 20لاکھ سے زائد رقم فکسڈ ڈپازٹ کے نام حاصل کرلی گئی ۔ یہی خاتون کو اس خاتون کے ذریعہ ترغیب دلانے پر فکسڈ ڈپازٹ میں رقم لگانے والوں نے رقم کی واپسی کیلئے تنگ کیا ۔ اس پر ا س خاتون نے ان کے بانڈز پیپر حاصل کر کے رقم دینے یا دلوانے کا وعدہ کیا لیکن ناسازی مزاج کی وجہ فوت ہوگئی ۔ اب وہ دس افراد کے پاس نہ ہی بانڈز ہیں نہ ہی رقم ملی ۔ بعض اطراف و اکناف کے دیہاتوں میں ایجنٹوں سے قریب 300 مختلف افراد سے ایک کروڑ روپئے حاصل کرنے کی اطلاع ہے ۔

TOPPOPULARRECENT