Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / پی بی ایل میں چار نئی ٹیمیں ، بیاڈمنٹن اتھلیٹس کا آج ہراج

پی بی ایل میں چار نئی ٹیمیں ، بیاڈمنٹن اتھلیٹس کا آج ہراج

نئی دہلی۔6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے 50 ٹاپ شیٹلرس بشمول سائنا نہوال اور کے سریکانت کا کل پریمئر بیاڈمنٹن لیگ (پی بی ایل) کے لئے ہراج ہوگا۔ انڈین بیاڈمنٹن لیگ (آئی بی ایل) کو بدل کر اب پریمئر بیاڈمنٹن لیگ کردیا گیا ہے جس میں ممبئی، چینائی، بنگلور اور حیدرآباد فرنچائس کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ دویانی لیژرس پرائیویٹ لمیٹڈ نے ممبئی کی ٹیم حاصل کی ہے جبکہ دی وونس پرائیویٹ لمیٹڈ نے چینائی کی ٹیم حاصل کی۔ برانڈ پری کنسلٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ بنگلور کی مالک ہوگی اور حیدرآباد ٹیم کی ملکیت اگائیل سکیوریٹی فورس پرائیویٹ لمیٹڈ ہوگی۔ یہ چار ٹیمیں لکھنو اور دہلی کے علاوہ ہیں جو بالترتیب سہارا انڈیا اور انفینائٹ کمپیوٹرس سلیوشنس کی ملکیت ہیں۔ یہ تمام ٹیمیں مختلف اتھلیٹس کو حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ ممبئی ٹیم کو ممبئی راکٹس کا نام دیا گیا جبکہ لکھنو کو عودھ واریئرس، دہلی کو دہلی ایسرس اور چینائی کو چینائی اسماشرس، بنگلورو کو بنگلورو ٹاپ گنز اور حیدرآباد کی ٹیم کو حیدرآباد ہنٹرس کا نام دیا گیا۔ بیاڈمنٹن اسوسی ایشن آف انڈیا کے صدر اور پی بی این کے صدرنشین اکھیلیش داس گپتا نے آج یہ اعلان کیا اور تمام نئی ٹیموں کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ پی بی ایل کا آئندہ ایڈیشن کامیاب رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کل کا دن تمام فرنچائس کے لئے اہم ہے اور سب ہراج کی تیاری کررہے ہیں۔ وہ ان سب سے نیک توقعات کا اظہار کرتے ہیں۔ بیاڈ منٹن اسوسی ایشن آف انڈیا نے 2013ء میں آئی بی ایل کا اہتمام کیا تھا لیکن 2014ء اور 2015 ء میں ایسا نہیں ہوسکا۔ اس ٹورنمنٹ کو اب پی بی ایل کا نام دیا گیا ہے جس کا 2 جنوری سے ممبئی میں آغاز ہوگا۔ افتتاحی تقریب کا بڑے پیمانے پر انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ اس کے علاوہ 17 جنوری کو گرانڈ فنالے کا اہتمام کیا جائیگا۔

TOPPOPULARRECENT