Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / پی جی ای سیٹ 2016 کے نتائج کا اعلان

پی جی ای سیٹ 2016 کے نتائج کا اعلان

حیدرآباد ۔ 16 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ میں ایم ٹیک اور ایم فارمیسی کورسیس میں داخلوں کے لیے گذشتہ دنوں منعقدہ پی جی ای سیٹ 2016 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ۔ صدر نشین تلنگانہ ریاستی کونسل برائے اعلیٰ تعلیم پروفیسر پاپی ریڈی نے عثمانیہ یونیورسٹی گیسٹ ہاوز میں پی جی ای سیٹ 2016 کے نتائج جاری کیے ۔ اس موقع پر پروفیسر سریش کمار رجسٹرار عثمانیہ یونیورسٹی کے علاوہ دیگر اعلیٰ عہدیداران متعلقہ پی جی ای سیٹ 2016 بھی موجود تھے ۔ پروفیسر پاپی ریڈی نے نتائج جاری کرتے ہوئے بتایا کہ تلنگانہ اسٹیٹ پی جی ای سیٹ 2016 میں اس مرتبہ 41,281 امیدواروں نے شرکت کی ۔ جن کے منجملہ 35,093 امیدوار اہل (کامیاب ) قرار دئیے گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ تلنگانہ اسٹیٹ پی جی ای سیٹ 2016 کے نتائج کا اوسط 85 فیصد رہا ۔ انہوں نے کہا کہ پی جی ای سیٹ 2016 کی کونسلنگ کے شیڈول کا بہت جلد اعلان کیا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT