Wednesday , October 18 2017
Home / جرائم و حادثات / پی جی میڈیکل کالج کی طالبہ کی خودکشی

پی جی میڈیکل کالج کی طالبہ کی خودکشی

حیدرآباد /20 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) افضل گنج کے علاقہ میں ایک پی جی میڈیکل طالبہ کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 27 سالہ شراونی جو مریال گوڑہ ضلع نلگنڈہ کے متوطن چندر شیکھر کی بیٹی تھی ۔ اس لڑکی نے اپنے کمرے میں خودکشی کرلی ۔ شراونی میڈیکل پی جی طالبہ بتائی گئی ہے ۔ جو سال اول میں زیر تعلیم تھی اور پی جی انیستھیسیا کی طالبہ تھی ۔ اس نے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس طالبہ نے زائد مقدار میں دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی جو گذشتہ چند روز سے خرابی صحت سے ذہنی تناؤ کا شکار تھی ۔ یہ طالبہ اپنی ساتھی روم میٹ شراونتی کے ہمراہ افضل گنج کے علاقہ جامباغ میں رہتی تھی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ساتھی طالبہ شراونتی جب اپنے روم پر پہونچی تو اس نے شراونی کو مشتبہ حالت میں پایا ۔ ذرائع کے مطابق کل شام متوفی طالبہ کی والدہ نے بھی فون پر اپنی لڑکی سے رابطہ قائم کرنا چاہا لیکن لڑکی فون ہی نہیں ریسیو کر رہی تھی جس کے بعد اس خاتون نے ساتھی سہیلی کو فون کیا جب وہ کمرے کے باہر تھی اس نے مکان پہونچکر دیکھا تو شراونی مشتبہ حالت میں تھی ۔ پولیس افضل گنج نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT