Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / پی جی ڈی ایم کورسیس میں داخلے

پی جی ڈی ایم کورسیس میں داخلے

حیدرآباد ۔ 11 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : ڈائرکٹر انسٹی ٹیوٹ آف پبلک انٹرپرائزس پروفیسر آر کے مشرا کے بموجب ادارہ ہذا کے پی جی ڈی ایم پروگرامس بیاچ برائے 2016-18 میں داخلوں کا آغاز ہوا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ان مینجمنٹ ، پی جی ڈی ایم بینکنگ ، انشورنس اینڈ فینانشیل سروسیس ، پی جی ڈی ایم ریٹیل مارکیٹنگ ، پی جی ڈی انٹرنیشنل بزنس ، پی جی ڈی ایم ہیومن ریسورس مینجمنٹ ، ایگزیکٹیو پی جی ڈی ایم میں داخلے جاری ہیں ۔ ادخال درخواست کی آخری تاریخ 15 مئی مقرر کی گئی ہے ۔ ایسے امیدوار جنہوں نے کیاٹ / میاٹ / ایکس اے ٹی / سی میاٹ / اے ٹی ایم اور جی میاٹ میں رینک حاصل کیے ہوں وہ ویب سائٹ ipeindia.org پر درخواست داخل کریں یا مزید تفصیلات کے لیے 9949507969 ۔ 9391932129 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT