Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / پی جی کالج عثمانیہ یونیورسٹی میں یوم دستور تقریب کا انعقاد

پی جی کالج عثمانیہ یونیورسٹی میں یوم دستور تقریب کا انعقاد

حیدرآباد 27 نومبر (سیاست نیوز) پوسٹ گریجویٹ کالج آف لاء عثمانیہ یونیورسٹی میں کل 66 واں یوم دستور منایا گیا۔ آندھراپردیش اور تلنگانہ کے لوک آیوکت جسٹس بی سبھاشن ریڈی نے لاء اسٹوڈنٹس کو مشورہ دیا کہ وہ دستور میں درج بنیادی حقوق اور رہنما اصولوں کی تعلیم حاصل کریں۔ طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے ملک کے دستور کی تدوین کے عمل کا تفصیل سے ذکر کیا اور طلبہ کو تاکید کی کہ وہ دستور کے تمام پہلوؤں سے آگہی حاصل کریں۔ پرنسپل پی جی لاء کالج ونود کمار وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی ایس رام چندرم اور ڈین فیکلٹی آف لاء عثمانیہ یونیورسٹی وشنو پریہ موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT