Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / پی رام موہن راؤ کا بحیثیت چیرمین تلنگانہ فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن حصول جائزہ

پی رام موہن راؤ کا بحیثیت چیرمین تلنگانہ فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن حصول جائزہ

حیدرآباد ۔ 4 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : جناب پی رام موہن راؤ نے آج صدر نشین تلنگانہ و اسٹیٹ فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی حیثیت سے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا ۔ اس موقع پر دعائیہ اجتماع منعقد کیا گیا ۔ انہوں نے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کے علاوہ وزیر داخلہ ین نرسمہا ریڈی ، وزیر سنیما ٹو گرافی و کمرشیل ٹیکس سرینواس یادو سے اظہار تشکر کیا اور بتایا کہ وہ گذشتہ 30 سال سے شعبہ سنیما ٹو گرافی اور فلم ڈیولپمنٹ سے وابستہ ہیں ۔ اس لیے اس میدان میں جو بھی مسائل پیدا ہوں گے ان کے حل کے لیے کوئی کسر باقی نہیں رکھیں گے ۔ اس موقع پر ین نرسمہا ریڈی ، سرینواس یادو ، کے کیشو راؤ رکن پارلیمنٹ ، رمنا چاری ، فلمی اداکار سونا ناگیشور راؤ ، بھرت راج ، ٹی سامیشور راؤ ، ادھا یشٹی گری راؤ ، مرلی موہن ، پریم سنگھ راٹھوڑ ، وجئے چندر ، کے علاوہ دیگر فلمی اداکار اور فلمی صنعت سے وابستہ ، مرد و خواتین اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے صدر نشین پی رام موہن راؤ کو مبارکباد دی ۔ اس کے ساتھ تلنگانہ ایمپلائز اسوسی ایشن فلم ڈیولپمنٹ اور تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سیکٹر ایمپلائز فیڈریشن اور فلمی شعبہ سے وابستہ دیگر اسوسی ایشنوں کے نمائندے مبارکباد اور بکثرت گلپوشی کی۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT