Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / پی سی بی سربراہ شہریار خاں مستعفی نہیں ہوں گے

پی سی بی سربراہ شہریار خاں مستعفی نہیں ہوں گے

میڈیا کی قیاس آرائیوں پر برہمی ،سبکدوشی کے فیصلے کی تردید
کراچی۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیرمین شہریار خاں نے ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی۔20 میں اپنی قومی ٹیم کی شکست کے سبب عہدہ سے استعفیٰ دینے کے امکانات کو مسترد کردیا ہے۔ بورڈ کی آزادانہ رپورٹوں کے مسلسل افشاء سے بیزار و برہم شہریار خاں نے ان کے مستعفی ہونے کی قیاس آرائیوں میں پیدا شدہ شدت کے درمیان لاہور میں میڈیا سے کہا کہ وہ ان کے مستعفی ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ 82 سالہ شہریار خاں نے اصرار کے ساتھ کہا کہ استعفیٰ کا فیصلہ کرلینے سے متعلق میڈیا کی قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواہوں میں کوئی سچائی نہیں ہے‘‘۔ پی سی بی کے سربراہ نے کہا کہ ’’انہیں حقائق کا پتہ چلانے والی کمیٹی کی رپورٹ موصول ہوچکی ہے اور اس کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ہی وہ کوئی تبصرہ کریں گے۔ پاکستانی گروپ چار کے منجملہ تین میچوں میں شکست کے بعد ورلڈ ٹی 20 سے باہر ہوگیا تھا۔ اس کو اپنی کٹر حریف ہندوستانی ٹیم کے ہاتھوں بھی شکست ہوئی تھی۔ شہریاں خاں ماضی میں 2003ء، 2006ء تک پی سی بی کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ دو بڑے مقابلوں کے بشمول ٹی 20 کے حالیہ بین الاقوامی مقابلوں میں اپنی ٹیم کے ناقص مظاہرہ کی وجوہات کا پتہ چلانے کیلئے یہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT