Saturday , June 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / پی سی بی نے گول میز کانفرنس منسوخ کردی

پی سی بی نے گول میز کانفرنس منسوخ کردی

لاہور۔15 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے اپنی ٹیم کی ناقص کارکردگی اور درپیش مسائل کے حل کیلئے طلب کی جانے والی گول میز کانفرنس منسوخ کر دی ہے۔کرکٹ بورڈ کی یہ کانفرنس چھ اور سات مارچ کو لاہور میں منعقد ہونا تھی جس میں کئی نامور سابق کرکٹرز کو مدعو کیا گیا تھا۔تاہم اب پی سی بی نے ایک بیان کے ذریعے اس کانفرنس کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس کی وجہ ‘حالیہ پیش رفت’ کو قرار دیا ہے۔پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کانفرنس کے بجائے اب کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں ورکنگ گروپ کے ساتھ سابق کرکٹرز سے ملاقاتیں کریں گے اور ان سے کرکٹ کی بہتری کے حوالے سے تجاویز لیں گے۔ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی اور نظام میں بہتری کے لئے جہاں پی سی بی پاکستان سوپر لیگ جیسا ایونٹ منعقد کر رہا ہے وہیں چیئرمین پی سی بی نے گول میز کانفرنس کا بھی فیصلہ کیا تھا لیکن اب کرکٹ بورڈ متحدہ عرب امارات میں جاری پاکستان سوپر لیگ کے دوران اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں دو کرکٹرز خالد لطیف اور شرجیل خان کی معطل کر چکا ہے جب کہ اس حوالے سے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے تازہ ترین پیش رفت برطانیہ میں ہوئی جہاں لندن کی نیشنل کرائم ایجنسی نے نام ظاہر کئے بغیر ‘بین الاقوامی سطح پر کرکٹ میچ کی فکسنگ کے حوالے سے’ دو افراد کو گرفتار کرنے کی تصدیق کی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT