Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / پی سی بی کی نظریں اب جنوبی کی میزبانی پر مرکوز

پی سی بی کی نظریں اب جنوبی کی میزبانی پر مرکوز

لاہور۔ 11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی اور جائلز کلارک نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ورلڈ الیون اور عہدیداروں کو خوش آمدید کہتے ہیں، دورہ ورلڈ الیون سے باقی ٹیموں کو بھی فیصلہ کرنے میں آسانی ہو گی کیونکہ پی سی بی نے بہت اعلیٰ انتظامات کیے ہیں۔نجم سیٹھی نے کہا پاکستان میں عالمی کرکٹ بحال ہو رہی ہے۔ پی ایس ایل فائنل میں عسکری و سیاسی قیادت نے بہت تعاون کیا، یہ ایک کرکٹ سیریز نہیں بلکہ تاریخی موقع ہے۔ انہوں نے کہا دنیا پاکستان میں کرکٹ دیکھے گی، امید ہے جنوبی افریقہ کی ٹیم دورہ پاکستان کریگی۔ چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ زمبابوے نے پاکستان میں عالمی کرکٹ کے دروازے کھولے اور وہ ایک پھر دورہ پاکستان کیلئے تیار ہے، انہوں نے کہا ورلڈ الیون کی آمد کا سہرا اینڈی فلاور کو جاتا ہے۔آئی سی سی کے اعلی عہدیدار جائلز کلارک نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستانی ٹیم غیر معمولی ہے۔پاکستانی اپنے میدانوں میں کرکٹ چاہتے ہیں اور انہیں کرکٹ سے دور نہیں کیا جا سکتا۔ جائلز کلارک نے مزید کہا کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے، امید ہے دیگر ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔ انہوں نے کہا سری لنکا بھی پاکستان آ رہی ہے، ویسٹ انڈیز ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کریگی۔سری لنکا کے خلاف پاکستان کی سریز میں ایک ٹوئنٹی 20 مقابلہ 29 اکٹوبر کو لاہور میں کھیلے جانے پر مہمان ٹیم نے رضامندی ظاہر کی ہے لیکن یہ ورلڈ الیون کے دورہ کی کامیابی سے مشروط ہے۔

TOPPOPULARRECENT