Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / پی سی بی کی یاسر شاہ کے ڈوپ ٹیسٹ کیخلاف اپیل کی مخالفت

پی سی بی کی یاسر شاہ کے ڈوپ ٹیسٹ کیخلاف اپیل کی مخالفت

لاہور۔3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی کمیٹی نے لیگ اسپنر یاسر شاہ کے ڈوپ ٹیسٹ کے خلاف آئی سی سی میں اپیل کی مخالفت کر دی ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق یاسر شاہ کے ڈوپ ٹیسٹ کے حوالے سے بنائی گئی 5 رکنی کمیٹی نے اپنا کام مکمل کر لیا ہے۔ کمیٹی کے 3 ارکان نے یاسر شاہ کے ڈوپ ٹیسٹ کے خلاف اپیل کی مخالف کر دی جبکہ 2 ارکان اپیل کرنے کے حق میں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ کے حوالے سے اپیل کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ صدرنشین پی سی بی شہریار خان کریں گے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ہی آئی سی سی نے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر یاسر شاہ کو معطل کرتے ہوئے ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT