Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / پی وی سندھو اور ریو اولمپکس کو گوگل سرچ میں پہلا مقام

پی وی سندھو اور ریو اولمپکس کو گوگل سرچ میں پہلا مقام

نئی دہلی ۔ 14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے 2016ء میں جن موضوعات کو سائبر ٹیکنالوجی پر تلاش کیا گیا ان میں ریو اولمپکس کو پہلا مقام حاصل ہونے کے علاوہ ہندوستانی اسپورٹس شائقین کی جانب سے جن موضوعات کو تلاش کیا گیا اس کی فہرست میں ہندوستان کیلئے سلور میڈل حاصل کرنے والی حیدرآبادی کھلاڑی پی وی سندھو کے ہمراہ دیپا کرماکر اور ساکشی ملک کو سرفہرست کھلاڑیوں میں شامل ہونے کا موقع ملا ہے۔ 2016ء میں گوگل پر اسپورٹس شائقین کی جانب سے تلاش کئے جانے والے کروڑہا درخواستوں کی فہرست کی بنیاد پر گوگل نے اپنی سالانہ رپورٹ جاری کی ہے۔ اعداد و شمار میں 1.3 بلین درخواستیں ریو اولمپکس کے متعلق موضوعات کی تلاش تھی اور اس طرح سرفہرست ریو اولمپک رہا۔ 2016ء میں حالانکہ امریکی صدارتی انتخابات بھی ہوئے جس میں غیرمتوقع طور پر ڈونالڈ ٹرمپ کو کامیابی حاصل ہوئی تاہم عالمی تناظر میں اتنے بڑے واقعات بھی اسپورٹس شائقین کی دلچسپی کو پیچھے نہیں چھوڑ پائے۔ انفرادی طور پر جن شخصیات کے متعلق صارفین نے سب سے زیادہ تلاش کیا ان میں ڈونالڈ ٹرمپ کو پہلا مقام حاصل ہوا جس کے بعد حیدرآبادی کھلاڑی پی وی سندھو کو دوسرا مقام حاصل ہوا ہے۔ سونم گپتا کے بعد چوتھا مقام پر دیپا کرماکر کو حاصل ہوا ہے۔ یورو 2016ء کو بھی ہندوستانی شائقین کی جانب سے تلاش کئے جانے والے موضوعات میں جگہ بنانے کا موقع ملا لیکن وہ پوکیمان گو کے بعد تیسرے مقام پر رہا ۔ علاوہ ازیں آئی پی ایل 2016ء کو بھی تلاش کی فہرست میں شمولیت کا موقع تو ملا لیکن اسے آئی فون 7 کے بعد کا مقام دوستیاب ہوا ہے۔ علاوہ ازیں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایم ایس دھونی کی زندگی پر بننے والی فلم کی اداکارہ دیشا پتانی کو پانچواں مقام حاصل ہوا ہے۔ اولمپک چمپیئنس میں شامل ساکشی ملک کو گوگل پر سرچ کئے  جانے والے سرفہرست 10 شخصیتوں میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ اسپورٹس کے بعد ہندوستانی شائقین کی جانب سے انٹرٹینمٹ کے متعلق تلاش کو دوسرا مقام حاصل ہوا ہے۔ فلمی دنیا میں سوپر اسٹار سلمان خان کو فلم سلطان کی وجہ سے پہلا مقام حاصل ہوا ہے اس کے بعد رجنی کانت کو ان کی فلم کبالی کی وجہ سے دوسرا مقام حاصل ہوا ہے۔ انفرادی طور پر شخصیات کو تلاش کرنے کے رجحانات میں ڈونالڈ ٹرمپ، پی وی سندھو کے بعد وجئے مالیا اور متنازعہ ٹی وی اینکر ارنب گوسوامی کے متعلق بھی ہندوستانی شائقین نے گوگل کے ذریعہ انٹرنیٹ پر معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی۔ خبروں کے زمرہ میں ریو اولمپکس کو پہلا مقام، امریکی انتخابات کو دوسرا ، یوروپی یونین سے برطانیہ کا اخراج اور زکا وائرس کو بھی ٹاپ ٹین میں جگہ ملی۔

TOPPOPULARRECENT