Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / پی وی سندھو ویزاگ اسٹیل کی برانڈ ایمبسیڈر

پی وی سندھو ویزاگ اسٹیل کی برانڈ ایمبسیڈر

حیدرآباد ۔ 8 اکٹوبر (پی ٹی آئی) ریو اولمپکس میں سلور میڈل حاصل کرنے والی بیاڈمنٹن چمپیئن پی وی سندھو کو آر آئی این ایل ویزاگ اسٹیل نے اس کا برانڈ ایمبسیڈر مقرر کیا ہے۔ آر راما کرشنن ڈائرکٹر و معاون بانی نے اس بات سے واقف کروایا۔ کمپنی پی وی سندھو کے برانڈ لوگو کو جاری کریں گی۔ ویزاگ اسٹیل کے نئے برانڈ ایمبسیڈر مقرر کئے جانے پر پی وی سندھو نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا انہوں نے اولمپک کے بعد کئی بڑی کمپنیز سے اس طرح کا معاہدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ایک بڑی کمپنی کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کئے جانے پر ان میں مزید بہترین کھیل کیلئے اعتماد و بھروسہ پیدا ہوگا۔ اس موقع پر پی مدھو سدھن سی ایم ڈی آر آر این ایل نے کہا ویزاگ اسٹیل اور پی وی سندھو دونوں ہندوستان کے انمول اثاثے ہیں اور یہ دونوں ملک کیلئے باعث افتخار ہے۔

TOPPOPULARRECENT