Tuesday , June 27 2017
Home / شہر کی خبریں / پی وی سندھو کو اراضی الاٹمنٹ کے احکام حوالے کردئے گئے

پی وی سندھو کو اراضی الاٹمنٹ کے احکام حوالے کردئے گئے

حیدرآباد 4 مئی ( پی ٹی آئی ) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے آج بیڈمینٹن اسٹار پی وی سندھوکو مکان کی تعمیر کیلئے اراضی فراہم کرنے کے احکام حوالے کردئے ۔ سندھو کو ریو اولمپکس میں سلور میڈل جیتنے پر اس انعام کا اعلان کیا گیا تھا ۔ چیف منسٹر نے اپنی قیامگاہ پر سندھو کو ایک ہزار گز اراضی حوالے کرنے کے احکام حوالے کردئے ۔ حکومت تلنگانہ نے میڈل جیتنے کے بعد سندھوکو اراضی فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT