Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / پی وی سندھو کو اسپورٹس پرسن آف دی ایر ایوارڈ

پی وی سندھو کو اسپورٹس پرسن آف دی ایر ایوارڈ

ممبئی ۔7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)ریواولمپکس میں ہندوستان کے لئے سلور میڈل حاصل کرنے والی بیڈمنٹین کھلاڑی پی وی سندھو کو ماروتی سوزوکی اسپورٹس پرسن آف دی ایر ایوارڈ سے نوازا گیا اور ممبئی میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں حیدرآبادی کھلاڑی کو ایوارڈ دیا گیا۔

 

 

ناصر جمشید کی شادی پر سوالیہ نشان
لندن۔7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)اسپاٹ فکسنگ مقدمہ میں معطل پاکستانی کرکٹر ناصر جمشید اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر سمارا افضل کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے۔ ان کی بیگم نے سوشل میڈیا پر کہا کہ وقت آگیا ہے کہ خود کو قصور وار نہ ٹھہرا کر مضبوط ہو نا پڑے گا، تعلقات ختم ہو جاتے ہیں لیکن زندگی چلتی ر ہنا چاہئے۔ ہر مضبوط اور خود مختار عورت کے اندر ایک چھوٹی شکستہ لڑکی ہوتی ہے جو یہ سیکھ چکی ہوتی ہے کہ کس طرح دوبارہ اٹھنا ہے اور کسی پر بھی انحصار نہیں کرنا ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ اْن کی ناصر جمشید سے علیحدگی ہوئی نہ انہیں طلاق دی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT