Thursday , May 25 2017
Home / دنیا / پی ٹی آئی کے سینئر صحافی کو کارنامۂ حیات ایوارڈ

پی ٹی آئی کے سینئر صحافی کو کارنامۂ حیات ایوارڈ

لندن۔3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نامور ہندوستانی سفیر ایچ ایس رائو جن کا تعلق پی ٹی آئی (لندن شاخ) سے ہے، کو ان کے 50 سالہ صحافتی کیریئر کی تکمیل پر کارنامۂ حیات ایوارڈ پیش کیا گیا ہے۔ انہیں تہنیت پیش کرنے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ 75 سالہ رائو کو دارالعوام میں منعقدہ تقریب میں خصوصی طورپر مدعو کرتے ہوئے ان کی عزت افزائی کی گئی۔ یاد رہے کہ یہ ایوارڈ سالانہ بنیاد پر ایشین بزنس پبلکیشنز لمیٹڈ (ABPL) کی جانب سے پیش کئے جاتے ہیں جو ’’ایشین وائس‘‘ اور ’’گجرات سماچار‘‘ جیسے اخبارات کے ناشر بھی ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT