Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / پی پی پانڈے ، گجرات کے انچارج ڈائرکٹر جنرل پولیس

پی پی پانڈے ، گجرات کے انچارج ڈائرکٹر جنرل پولیس

عشرت جہاں کیس میں ماخوذ پولیس عہدیدار کو ترقی
احمدآباد 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سینئر آئی پی ایس عہدیدار مسٹر پی پی پانڈے نے آج انچارج ڈائرکٹر جنرل پولیس گجرات کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا۔ جبکہ اس عہدہ پر فائز مسٹر پی سی ٹھاکر کا غیر متوقع طور پر دہلی تبادلہ کردیا گیا۔ مسٹر پانڈے فی الحال عشرت جہاں اور دیگر 3 افراد کے فرضی انکاؤنٹر کیس میں 18 ماہ جیل کی سزا کاٹنے کے ضمانت پر رہا ہوئے ہیں اور ان کے خلاف عدالت میں یہ کیس معرض التواء ہے۔ گاندھی نگر میں نئے عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد مسٹر پانڈے نے کہاکہ میں نے گجرات میں گزشتہ 35 سال سے ایک پولیس آفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں اور اب میری یہ خواہش ہے کہ عوام کے لئے وقف ہوجاؤں۔ واضح رہے کہ حکومت گجرات نے کل شب ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے مسٹر ٹھاکر کو سبکدوش اور مسٹر پانڈے کو نیا ڈی جی پی کی حیثیت سے تقرر کا اعلان کیا تھا۔ جبکہ مرکزی حکومت نے مسٹر ٹھاکر کی خدمات کو ڈیپوٹیشن پر حاصل کرلی ہے اور انھیں ڈائرکٹر جنرل سیول ڈیفنس اور ہوم گارڈس کی حیثیت سے تقرر کیا گیا۔ مسٹر پانڈے 1980 ء کے گجرات کیڈر آئی پی ایس آفیسرس انھیں عشرت جہاں انکاؤنٹر کیس میں گرفتاری کے بعد معطل کردیا گیا تھا اور 5 فروری 2015 ء کو ضمانت پر رہائی کے 4 دن بعد خدمات بحال کردی گئی اور باور کیا جاتا ہے کہ پٹیل کوٹہ ایجی ٹیشن اور امن و قانون کے دیگر مسائل سے نمٹنے میں ٹھاکر کی ناکامی پر ریاستی حکومت ناراض تھی جس کے باعث انھیں قبل ازوقت اس عہدہ سے ہٹادیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT