Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / پی ڈی ایس اسٹاکس کی منتقلی کو روکنے کے اقدامات

پی ڈی ایس اسٹاکس کی منتقلی کو روکنے کے اقدامات

عہدیداروں کو دیانتداری سے کام کرنے کمشنر سیول سپلائیز کی ہدایت
حیدرآباد ۔ /4 ڈسمبر (این ایس ایس) کمشنر سیول سپلائز سی وی آنند نے آج کہا کہ پی ڈی ایس اسٹاکس کو دوسری طرف لے جانے سے روکنے کے لئے ان کے محکمہ کی جانب سے تمام تر کاوشیں کی جارہی ہیں اور سیول سپلائیز کارپوریشن کے گودام سے فیر پرائس شاپس کو اسٹاکس کے ٹرانسپورٹیشن پر نظر رکھی جارہی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ضروری اشیاء حقیقی استفادہ کنندگان تک پہنچیں اور اس کے بیجا استعمال اور اس میں بدعنوانیوں کی گنجائش نہ رہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ایف سی آئی کے گوداموں سے ایم ایل ایس پوائنٹ (اسٹیج ۔ I ) کو اور ایم ایل ایس پوائنٹس سے فیر پرائس شاپس کو پی ڈی ایس اسٹاکس کی ٹرانسپورٹنگ کرنے والے کنٹراکٹرس کی تمام اسٹیج ۔ I اور اسٹیج ۔ II گاڑیوں میں جی پی ایس (گلوبل پوزیشننگ سسٹم) ڈیوائسس کی تنصیب کے انتظامات کررہے ہیں ۔ سی وی آنند نے آج سیول سپلائیز بھون میں اسٹیج ۔ I اور اسٹیج ۔ II ٹرانسپورٹ کنٹراکٹرس کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا اور بتایا کہ انہوں نے اس عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد رائس ملرس ،ایف پی شاپ ڈیلرس ، کیروسین ہول سیلرس کے علاوہ محکمہ کے عہدیداروں اور اسٹاف کے ساتھ اجلاس منعقد کئے جس کے نتیجہ میں ان کے انداز میں بتدریج تبدیلی آرہی ہے ۔ اس اجلاس میں انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اجناس کے ایک دانے کو بھی کہیں دوسری طرف نہیں لے جانا چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر روز میڈیا میں پی ڈی ایس چاول کو دوسری طرف لے جانے کے بارے میں اطلاعات آرہی ہیں جو کہ تشویش کی بات ہے ۔ کمشنر سیول سپلائز نے کہا کہ جی پی ایس پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کیا جائے اور انہیں ہدایت دی کہ ڈائیورشنس سے دور رہیں اور دیانتداری کے ساتھ کام کریں ۔

TOPPOPULARRECENT